اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الحویجہ کے عمائدین کی کونسل کے رکن عبدالکریم المہنا نے عراقی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں کو تربیت دینے والا سفاک قاتل ابو ایمن الزرقاوی،کا تعلق اردن سے تھا، اس رپورٹ کے مطابق ابو ایمن الزرقاوی کرکوک کے جنوب میں واقع علاقے الحویجہ میں مارا گیا ہے- الحویجہ کے عمائدین کی کونسل کے رکن عبدالکریم المہنا نے کہا کہ پچپن سالہ ،ابو ایمن الزرقاوی اس سے قبل شام میں دہشتگردوں کی تربیت میں مشغول تھا اور گذشتہ سال جون کے مہینے میں عراق میں داخل ہوا تھا- عبدالکریم المہنا نے کہا کہ الزرقاوی، الحویجہ کے شمال میں واقع الضباط کے علاقے میں ایک مکان میں ہونے والے دھماکے میں مارا گیا ہے- اس رپورٹ میں دھماکے کی وجہ کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے-
.......
/169